10 فروری 2013 - 20:30

کشمیری رہنما افضل گروہ کی رحم کی اپیل ہندوستانی صدر کی جانب سے رد ہونے اور اس کو پھانسی دیئے جانے کےبعد ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں شدید مظاہرے شروع ہوگئے ہیں مظاہروں میں اب تک 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔


ابنا: کشمیری رہنما افضل گروہ  کی رحم کی اپیل ہندوستانی صدر کی جانب سے رد ہونے اور اس کو پھانسی دیئے جانے کےبعد ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں شدید مظاہرے شروع ہوگئے ہیں مظاہروں میں اب تک 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
افضل گروہ پر ہندوستان کی پارلیمنٹ پر 2001 میں حملہ کرنے کا الزام تھا جسے اس نے رد کردیا تھا لیکن ہندوستانی عدالت نے گروہ کو اس جرم میں پھانسی کی سزا سنائی جس کے بعد افضل گرو کی بیوی نے ہندوستان کے صدر سے رحم کی اپیل کی لیکن ہندوستانی صدر نے کشمیری خاندان کی رحم کی اپیل رد کردی جس کےبعد گروہ کو گذشتہ ہفتہ پھانسی دیدی گئی گرو کے بعد کشمیر میں دوبارہ مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ تجزيہ نگار ہندوستانی حکومت کی اس کارروائی کو انتقامی ، معاندانہ اور نسل پرست کارروائی قراردے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کشمیری عوام کا اعتماد ہندوستان کی مرکزی حکومت سے بتدریج ختم ہورہاہے ہندوستانی حکومت نے اپنے اس اقدام کے ذریعہ سوئے ہوئے کشمیریوں کو ایکبار پھربیدار کردیا ہے۔